ویب ڈیسک: پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو آج بذریعہ ہوائی سفر اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ کو علاج کے لئے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے، خاتون کوہ پیما کو چار روز قبل کے ٹو مہم جوئی مشن میں پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کے ٹو پہاڑ رواں سال خراب موسم کے باعث کسی بھی ایکسپڈیشن ٹیم کے لئے سر ہونا مشکل ہے، ناننگا پربت، کے ٹو سمیت تمام بلند چوٹیوں کی مہم جوئی خراب موسم کے باعث متاثر ہے۔
خیال رہے کہ براڈ پیک کی ایکسپڈیشن مہم بھی خراب موسم کے باعث متاثر ہے۔