لڑکے نے لڑکی کے پیار میں برقع پہن لیا

لڑکے نے لڑکی کے پیار میں برقع پہن لیا

لاہور(پبلک نیوز) لڑکا اور لڑکی دونوں برقع پہنچ کر سیشن عدالت پیش ہو گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے اغوا کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزم فراز علی کیخلاف اغوا کیس میں سولہ جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ لڑکے نے بیان دیا کہ پسند کی شادی کی ہے، سسرال والوں کے ڈر سے برقع پہن کر عدالت آئے، فراز علی نے دعا ہما سے پسند کی شادی کی۔ لڑکی کے والدین نے تھانہ مصری شاہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈر تھا ہم پر حملہ نہ ہو جائے۔ ملزم فراز علی اپنی بیوی دعا ہما کے ہمراہ برقع پہنچ کر پیش ہوا۔

سیشن عدالت گیٹ پر پولیس نے مشکوک سمجھ کر پکڑ لیا ، پولیس نے شک کی بنا پر برقع پوش کو روکا تو وہ لڑکا نکلا، عدالت میں دونوں نے بیان دیا کہ ہم نے چھ دن پہلے مرضی سے شادی کی۔

سیشن کورٹ سیکورٹی کے مطابق لڑکا برقع پہنچ کر عدالت میں داخل ہو رہا تھا، ملزم پر سیکورٹی رسک بننے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر رہے ہیں۔ عدالت نے اغوا کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر کے سیشن کورٹ سیکورٹی کے سپرد کر دیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔