ایران کا سب سے بڑا جہاز پراسرار آگ لگنے سے ڈوب گیا

ایران کا سب سے بڑا جہاز پراسرار آگ لگنے سے ڈوب گیا
تہران ( ویب ڈیسک ) ایرانی بحریہ کا سب سے بڑا جہاز پراسرار آگ لگنے کے بعد خلیج میں ڈوب گیا ٗ ایک زبردست آگ نے اسے تباہ کردیا اور حکام اسے بچانے میں ناکام رہے ٗ جہاز کے عملے کی جان بچانے میں کامیابی۔تفصیلات کے مطابق ایران کی بحریہ کا سب سے بڑا جہاز خلیج میں ڈوب گیا ہے ٗ جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ آتشزدگی کی وجہ سے پیش آیا جس کے بعد چند گھنٹوں میں ایران کو اپنے سب سے بڑے بحری جہاز سے ہاتھ دھونے پڑ گئے جبکہ امدادی عملہ نے جہاز کے سارے عملے کو بچا لیا ہے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایرانی میڈیا کی طرف سے آتش زدگی کے ساتھ ساتھ آگ لگانے کی متضاد اطلاعات آرہی ہیں جبکہ ایران نے سرکاری طور پر اپنے اتنے بڑے نقصان کی وجہ کا ابھی تک ذکر نہیں کیا ہے جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یہ ایرانی جہاز پر کوئی ویسا ہی حملہ ہو سکتا ہے جیسے ماضی میں ہوتے رہے ہیں۔اس سے قبل ایران کی طرف سے اپریل میں بتایا گیا تھا کہ بحریہ احمر میں ایرا نی جہاز پر حملہ کیا گیا ہے ٗ اس کے علاوہ فروری سے اپریل تک اسرائیل اور ایران کے کارگو جہازوں پر حملے ہوئے جس کے حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے ہیں۔

Watch Live Public News