’’ موجودہ حالات میں ملک نہیں ریجن ترقی کرتے ہیں‘‘

’’ موجودہ حالات میں ملک نہیں ریجن ترقی کرتے ہیں‘‘
اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کا ملک ترقی نہیں کرتے ریجن کرتے ہیں ، یورپی یونین ہمارے سامنے بنی تھی، 10 رکن ممالک کے درمیان رابطوں کا فروغ بڑی کامیابی ہے. ای سی او پارلیمانی اسمبلی کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے کے پاس بہترین مواقع ہیں، اقتصادی تعاوَن بڑھانے اور تجارت میں آسانیوں سے خطہ ترقی کرےگا،یورپی یونین ہمارے سامنے بنی تھی. 45کروڑ عوام کے خطے کو باہم مربوط کر دیں تو انقلاب آ سکتا ہے.اقتصادی تعاون بڑھانےاور تجارت میں آسانیوں سے خطہ ترقی کریگا.باہمی رابطوں کے فروغ سےتنظیم کےرکن ملک مزید قریب آئینگے.فلسطین اورمقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہو رہا.وزیراعظم نے کہا دو خطوں میں انصاف نہ ہونےسےلوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا ہے.خطےکےملکوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کےباعث پانی کی کمی کا خدشہ ہے.فوری اقدامات نہ کرنےکی صورت میں نہ صرف خطےبلکہ پوری دنیاکوخطرہ لاحق ہو گا.پاکستان میں 2013ء سے2018تک ایک ارب درخت اگائے.انہوں نے کہا افغانستان میں عدم استحکام اور انتشار سے پورا خطہ متاثر ہو گا. ای سی او کے رکن تمام ممالک کو افغانستان میں امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں.افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد پر امن انتقال اقتدار چاہتے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔