بڑی کمپنی نے پٹرول کاریں بنانے سے انکار کر دیا

بڑی کمپنی نے پٹرول کاریں بنانے سے انکار کر دیا
سٹاک ہوم (ویب ڈیسک)کار بنانے وا لی کمپنی والوو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں صرف بجلی سے چلنے والی ماحول دوست کاریں ہی بنائے اور باقی سب کاروں کی پروڈکشن بن کر دی جائیگیتفصیلات کے مطابق سویڈن کی کار بنانے والی کمپنی والوو نے اعلان کیا ہے کہ 2030ء کے بعد وہ صرف الیکٹرک کاریں ہی بنائے اور باقی تمام کاروں کی پروڈکشن بند کر دی جائیگی۔ کمپنی آنیوالے سالوں میں چائنہ کی مارکیٹ کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے کیونکہ چین اس وقت دنیا میں الیکٹرک کاریں بنانے اور ان کے استعمال کے حوالے سے سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عمل کا آغاز برطانیہ سے کیا جائیگا اور 2030کے بعد برطانیہ میں کوئی پٹرول اور ڈیزل سے چلنے وا لی گاڑی فروخت نہیں کی جائیگی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پوری د نیا میں ماحول دوست کاروں کے استعمال کو فروغ دینے کی ایک کوشش کے طور پر اٹھایا جا رہا ہے اور آنیوالے وقت میں عالمی مارکیٹ کا رجحان بھی اسی طرف ہونیوالا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔