لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری رانا شاہد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے ، آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا گیا ہے ، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ۔ فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے ۔