سندھ اسمبلی مدت پوری کرے،قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش

سندھ اسمبلی مدت پوری کرے،قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش
کراچی : سندھ اسمبلی میں اسمبلی کی مدت پوری کرنے کی اہم قرارداد پیش کردی گئی۔ تفصیلا تکے مطابق قرار داد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اسمبلی نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ہے، سندھ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو موثر انداز میں اٹھایا ہے۔ قراردادکے مطابق صوبے کے مسائل حل کی تلاش میں سندھ اسمبلی نے حکومت کی رہنمائی کی ہے،موجودہ سندھ اسمبلی اپنی 5 سال کی آئینی مدت 13 اگست 2018 سے مکمل کرے۔ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت کے بعد آئین کے آرٹیکل 224(1A) کے تحت فراہم کردہ نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔