گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل رہی ہے، عالمی رپورٹس

گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل رہی ہے، عالمی رپورٹس
کیپشن: In the last 9 months, Pakistan's economy is moving in the right direction, Global Reports

ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کو نسل (SIFC)نے پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لیے پالیسی کی سطح پر سر توڑ کوششیں کیں۔ جن کا ثمر معیشت میں بہتری کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک، بینک دولت پاکستان اور شماریات بیورو پاکستان کی حالیہ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ 9  ماہ میں پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے۔

سال 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر رہی لیکن مہنگائی میں قرار واقعی کمی نہیں آ سکی جسکی بنیادی وجہ ماضی کی ناقص پالیسیاں اور ناگہانی آفات بتائی جاتی ہیں۔

ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق اسی تناسب سے معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025 میں مہنگائی 25فیصد سے کم ہو کر 15فیصد تک رہ جائے گی۔

پاکستان اکنامک آؤٹ لک نےلکھا کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام اور پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جی ڈی پی کی شرح نمو2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جس کا کلیدی محرک پاکستان کی ذراعت کا شعبہ ہے۔ مالی سال 2024کے دوران گندم، چاول، مکئی اور کپاس کی فصلوں میں بمپر اضافہ ہونے کے باعث ذراعت کے شعبے کی شرح نمو 7فیصد سے زائد رہی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات ذر میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ میں 619ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2024کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 87.5فیصد کمی کے ساتھ 0.5بلین ڈالر رہ گیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی بدولت سٹیٹ بینک کو 1 بلین ڈالر کے یورو بونڈ کی ادائیگی کے باوجود 8 بلین ڈالر کے فارن ایکسچینج ذخائر برقرار رکھنے میں مدد ملی۔