ہنگو میں‌سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگو میں‌سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
ہنگو: ( پبلک نیوز) انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف یہ کارروائی ہنگو کے علاقے تحصیل ٹل میں کی گئی۔ فورسز نے دہشتگردوں کا گھیرائو کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے جوانوں نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کا شبہ ہے، اس لئے ان کو ڈھونڈنے کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ہلاک کئے گئے دہشتگردوں کی لاشیں اور بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News