چین کےساتھ تعلقات کو بگاڑنا نا لائقی،کوئی ڈیل نہیں ہوگی،عمران خان

چین کےساتھ تعلقات کو بگاڑنا نا لائقی،کوئی ڈیل نہیں ہوگی،عمران خان
کیپشن: چین کےساتھ تعلقات کو بگاڑنا نا لائقی,کوئی ڈیل نہیں ہوگی،عمران خان

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج جاری رکھے گی،26ویں ترمیم کو قبول نہیں کریںگے،حکومت کی ساخت ختم ہوچکی ہے ان سے معیشت بھی نہیں سنبھل رہی،آزاد عدلیہ ہی رول آف لاء کی ضامن ہے۔عدلیہ آزاد ہوگی تو رول آف لاء قائم ہوسکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گفتگو پر غیر اعلانیہ سینسر شپ ہے،بانی پی ٹی آئی کی گفتگو رپورٹ نہ ہونے پر ہم احتجاج کرتے ہیں،عوام اپنے لیڈر کی گفتگو پیغامات سننا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ 2 سماعتوں پر بات نہیں کی۔بات نہ کرنے کی وجہ سے سماعتیں مختصر ہوئی ہیں۔ عمران خان نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کہا اسحاق ڈار ایک نالائق آدمی ہے۔اسحاق ڈار کے ساتھ دوسرے لوگ باجوہ کی ٹیم کے ہیں،چین کے ساتھ تعلقات کو بگاڑنا نا لائقی ہے۔کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج جاری رکھے گی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کو قبول نہیں کریںگے۔بانی پی ٹی آئی نے انتظار پنجوتھہ کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا۔

وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں فارن وفد کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،بانی پی ٹی آئی کا کسی فارن وفد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے،بانی نے کہا ہے حکومت کی ساخت ختم ہوچکی ہے ان سے معیشت بھی نہیں سنبھل رہی،آزاد عدلیہ ہی رول آف لاء کی ضامن ہے۔عدلیہ آزاد ہوگی تو رول آف لاء قائم ہوسکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 30 دن سے اخبارات نہیں دیئے جارہے،بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی بھی واپس نہیں کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی ہے، عمران خان کی ٹاک پر جو پابندی ہے اس پر خان صاحب نے صحافیوں سے پوچھا ہے،ہمیں پتا ہے یہاں سے رپورٹ تو ہو رہی ہے جو نامعلوم وجوہات کی بنا کر رپورٹ نہیں ہو رہی،مالکان سے درخواست کرتے ہیں اس کو رپورٹ کیا جائے،ہیومن رائٹس پر جو کچھ ہوا اس پر سپریم کورٹ پر جانے کا کہا ہے۔

وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ خان صاحب نے سلمان اکرم راجہ صاحب کو اس حوالے سے کہہ دیا ہے،سپریمکورٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ اس وائیلیشن پر نوٹس لیں،بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو افغانستان نہیں گئے،حقیقی سو شادی اور رول آف لاء پر خان صاحب نے کہا کہ اس پر کوئی ڈیل نہیں ہے۔

Watch Live Public News