کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے
کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے، عمر شریف علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم طبعیت خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے. عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا تھے. واضح رہے کہ پاکستان سے ایئر ایمبولینس میں امریکہ روانہ ہونے والےعمر شریف سوا سات گھنٹے کے سفر کے بعد تھکاوٹ کا شکار ہوئے اور انہیں ہلا بخار بھی ہو گیا اس وجہ سے جرمنی میں ان کے سٹاپ اوور کو تھوڑا سے طویل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نیورمبرگ کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔تاہم عمر شریف کی نیورمبرگ کے ہسپتال میں طبیعت ناساز ہ ہی رہی اور انہیں وہاں کے طبی ماہرین نے مزید سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، عمر شریف کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور انہیں نمونیہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا. وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمر شریف صاحب کی رحلت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے اللّٰہ تعالیٰ عمر شریف صاحب کو غریقِ رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہیں اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا اور اپنی شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دِل جیتے، عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے خیال رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔ عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔