زرمبادلہ کے ذخائر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی ( پبلک نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 27 اگست تک بیرونی قرض کی مد میں18.40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زخائرمیں 2.56 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زخائر بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند سطح 20 ارب 14 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ کمرشل بینکوں کے زخائر 4.20 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی ملکی زخائر 2.60 ارب ڈالر اضافے سے 27ارب 22 کروڑ ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔