پاکستان میں سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت کیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

پاکستان میں سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت کیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
کیپشن: Suzuki Alto new price
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) جاپانی سوزوکی آلٹو کو پاکستانی مارکیٹ میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ویریئنٹ پر ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجوہات میں اس کی بہتر کوالٹی، ایندھن کا کم خرچ اور جدید سیفٹی فیچرز شامل ہیں، تاہم یہ پاکستان میں بنائے گئی سوزوکی آلٹو ماڈل کے مقابلے میں قدرے مہنگی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسے سنہ 2021 میں لانچ کیا گیا تھا اور بعد میں یہ سنہ 2024 میں پاکستانی مارکیٹ میں آئی، اس میں 5 لیول ایڈجسٹ ایبل ہیلوجن لیمپ، ایک خوشنما گرل اور بلیک آؤٹ ریٹریکٹ ایبل آئینے ہیں، پچھلے ماڈل کی نسبت اس کے لیمپ اورینٹیشن میں تھوڑی تبدیلی کرتے ہوئے افقی لائٹس کو عمودی ڈیزائن سے بدل دیا گیا ہے، علاوہ ازیں اسے 13 انچ کے اسٹین لیس اسٹیل کے رِمز سے بھی مزین کیا گیا ہے۔

سوزوکی آلٹو کی صلاحیت اس کے 660 CC انجن میں ہے جسے اس بار ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا، ان لائن 3 سلنڈر انجن 48 HP پاور اور 58 Nm ٹارک فراہم کرتا ہے۔ اس کی ہلکی ہائبرڈ ٹیکنالوجی ایندھن کی بچت اور 3Ah بیٹری کو چارج کرتے ہوئے انجن پر کم دباؤ کو یقینی بناتی ہے۔

ایندھن کی اوسط 37 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو کہ فی الحال پاکستان میں ایندھن کے ہائی ریٹس کے پیش نظر ایک بہت ہی اچھا فیول ایوریج ہے۔اس نئی جنریشن آلٹو کی اونچائی کو پچھلے یعنی 8ویں جنریشن کے ماڈل کے مقابلے میں تھوڑا بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں ہیڈ اسپیس بہتر اور ایک وسیع کیبن ہے۔ علاوہ ازیں اس گاڑی میں سیفٹی فیچرز پر بھی خاصی توجہ دی گئی ہے۔

اس کا AC مینول کنٹرول کے ساتھ آتا ہے۔ اسے پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے تصادم مخالف نظام، پارکنگ سینسرز، ایک بنیادی کلسٹر پینل، سامنے والے کیمرے اور آٹو ہیڈلائٹ سے بھی مزین کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس گاڑی میں 4 کپ ہولڈرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔اس 9ویں نسل کی جاپانی سوزوکی آلٹو کی قیمت ساڑھے 37 لاکھ روپے ہے جو سوزوکی کلٹس سے کم ہے۔

Watch Live Public News