ارجنٹائن کی نائب صدر پر قاتلانہ حملہ ناکام

ارجنٹائن کی نائب صدر پر قاتلانہ حملہ ناکام
ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کو پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ کرسٹینا جیسے ہی اپنی گاڑی سے باہر نکلیں، ہجوم میں ایک موجود ایک شخص نے ان پر پستول تان لی لیکن خوش قسمتی سے گولی نہ چل سکی اور وہ بال بال بچ گئیں۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ملزم کو فوری طور پر دبوچ کر گرفتار کر لیا اور اس کے ہاتھ میں موجود پستول چھین لی۔ This still image taken from a video provided by Television Publica Argentina shows a man pointing a gun at Argentina´s Vice President Cristina Kirchner نائب صدر پر قاتلانہ حملے کی یہ کوشش ارجنٹائن میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔ ارجنٹائن کے صدر اور دی سیاستدانوں نے اسے ملک کیلئے سیاہ ترین دن قرار دیا ہے جب ایک خاتون سیاستدان کی بھرے مجمے میں جان لینے کی کوشش کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی نائب صدر اپنے گھر واپس آ رہی تھیں، جب وہ کار سے باہر نکلیں تو وہاں موجود میڈیا نمائندوں اور لوگوں کے ہجوم نے ان کو گھیر لیا۔ https://twitter.com/ukigoni/status/1565509037990494208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1565509037990494208%7Ctwgr%5E1d21ab45e5614f909c877ce17447c10ea27061b3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.smh.com.au%2Fworld%2Fsouth-america%2Fassassination-attempt-on-argentina-s-vice-president-fails-after-gun-doesn-t-fire-20220902-p5bezf.html اسی اثناء میں حملہ آور لوگوں کے ہجوم میں گھس آیا اور نائب صدر پر پستول تان لی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ملزم کا نام فرنینڈو سباگ ہے۔ پولیس نے اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔