حکومت کےاندر بعض حلقے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی بندش کےمخالف نکلے

حکومت کےاندر بعض حلقے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی بندش کےمخالف نکلے

 ویب ڈیسک: حکومت کےاندر ہی بعض حلقے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی بندش کےمخالف نکلے۔ 

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ایک روپےکا بھی حکومت پربوجھ نہ ہونےکی نشاندہی کر دی، یوٹیلیٹی اسٹورزکوختم کرنے سے حکومت کوسیاسی اورمالی نقصان کا خدشہ ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکی بندش سے حکمران جماعت کے ووٹ بینک کو متاثر کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکو بند کرنے سے حکومت کوٹیکسوں میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوگا اور یوٹیلیٹی اسٹورز تنخواہوں سمیت دیگراخراجات کے لیےبھی حکومت پر بوجھ نہیں ہے۔  

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اپنے اخراجات خود اپنے وسائل سے پورا کرتی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےمالی سال2013 سے2024 تک 130 ارب روپےکا ٹیکس دیا ہے۔ ؎

اس کے علاوہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے پاکستانی عوام کے لیے ہوتی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر کرپشن اور غیر معیاری اشیاء کی شکایات کا ازالہ ہوناچاہیے۔

Watch Live Public News