مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بےگناہ کشمیریوں کے قتل پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج نے 2 ہفتوں میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتےہیں۔