لاہور میں چینی کا ریٹ 85 روپے فی کلو مقرر

لاہور میں چینی کا ریٹ 85 روپے فی کلو مقرر

لاہور(پبلک نیوز) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن عثمان کی ہدایات پر ڈی سیز نے چینی سرکاری ریٹ نوٹیفائی کر دئیے۔

کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور سمیت لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں چینی کا سرکاری ریٹ 85روپے فی کلو گرام مقرر کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور کے مطابق چینی کی دستیابی، مقررہ داموں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ زیرو ٹالرنس ہو گی۔ تمام متعلقہ انتظامی افسران خود فیلڈ مانیٹرنگ کریں گے۔تمام جگہوں پر چینی کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا انتظامیہ چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔اگر کسی جگہ چینی کی قلت یا زائد داموں فروخت ہو تو ہمیں اطلاع دیں۔ کسی بھی طرح کی اوور چارجنگ بھتہ خوری کے مترادف ہوتی ہے۔لاہور ڈویژن میں ہر طرح کی اوور چارجنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔