لاہور ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے نوجوانوں کے ہاتھ میں مسلم لیگ(ن) نے قلم دے کرانہیں احساس دلایا تھا کہ یہ ملک آپ کابھی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا اس کی دیوار سے کھڑے سابقہ فاٹا کے نوجوان آپ سے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں۔https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1378288468955045888مریم نواز شریف نے مزید لکھا کو مسلم لیگ ن نے ان نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دے کر ان کو احساس دلایا کہ یہ ملک ان کا بھی ہے۔ آپ ان کا احساس محرومی کیوں بڑھا رہے؟