عمران خان کےلاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

عمران خان کےلاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم
کیپشن: عمران خان کےلاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک: عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان گھر پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں وکیل فیاض کنڈوال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

وکیل کے مطابق عمر سلطان واپس آ گئے ہیں، انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت صحیح نہیں تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شہری واپس آگیا ہے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں آزادانہ تحقیقات ہوجائے، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

Watch Live Public News