پبلک نیوز: جماعت اسلامی نے سٹیٹ بنک ترمیمی آرڈیننس پر گول میز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ گول میز قومی مشاورت 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتیں اور معاشی ماہرین شرکت کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی طرف سے دعوت نامے جاری۔ گول میز کانفرنس کے لیے مسلم لیگ ن، پی پی پی کو دعوت نامہ جاری۔ کانفرنس کے لیےاے این پی، جے یو آئی ف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ میاں حماد اظہر کو بھی گول میز کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سابق وزیر اعظم ، مسلم لیگ ن کے رہنما شاھد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ۔ سٹیٹ بینک ترمیمی آرڈیننس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سراج الحق نے شاہد خاقان عباسی کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔