پبلک نیوز: وزارت صنعت و پیداوار کا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو خط۔ وزارت صنعت و پیداوار کی ٹی سی پی کو چینی درآمد کے انتظامات کی ہدایت۔
زرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو چینی درآمد کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ ٹی سی پی چینی نے درآمد میں کم سے کم نرخوں کو یقینی بنائے وزرت صنعت و پیداوار کی ہدایت۔
زرائع کے مطابق درآمدی چینی کی دستیابی کیلئے نرخ 85 سے 90 روپے فی کلو تک یقینی بنانے کی ہدایت، اوپن مارکیٹ میں چینی کے فی کلو نرخ 110 روپے تک پہنچ چکے۔ حکومت کی جانب سے رمضان رلیف پیکج 10 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران تاحال برقرار ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار رمضان میں چینی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔