لاہور: موٹر وے پولیس کی منشیات فروش خاتون سمیت دو ملزم گرفتار

لاہور: موٹر وے پولیس کی منشیات فروش خاتون سمیت دو ملزم گرفتار

لاہور (پبلک نیوز) موٹر وے پولیس کی قومی شاہراہ پر اقبال آباد کے قریب کارروائی، منشیات فروش خاتون سمیت دو ملزم گرفتار۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر منشیات لے جارہے تھے۔ پٹرولنگ افسران نے معمول کی چیکنگ میں مشکوک موٹر سائیکلسٹ کو روکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر سائیکل نہ رکنے پر افسران نے تعاقب کر کے ان کو روک لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو برآمد شدہ مال سمیت اقبال آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی سنٹرل مسرور عالم کولاچی کی جانب سے افسران کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔