موٹروے پر ماں کی گود سے گرنے والا 1 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

موٹروے پر ماں کی گود سے گرنے والا 1 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا
کیپشن: A 1-year-old boy miraculously survived after falling from his mother's lap on the motorway

ویب ڈیسک: بہت مرتبہ سنا ہے کہ "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے" لیکن اس کا عملی مظاہرہ آج موٹروے پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب دوران سفر ایک ماں کی آنکھ لگ گئی اور اس کا 1 سالہ بچہ بس سے گر گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بس لاہور سے براستہ موٹروے کوٹ ادو جارہی تھی۔ سمندری کے نزدیک ایک سالہ بچہ ماں کی گود سے گرگیا۔ تاہم نیند کی وجہ سے ماں کو پتہ نہ چل سکا۔ 

ماں کو ہوش آیا تو اس کے شور واویلہ کرنے پر بس کو روکا گیا اور مسافروں نے موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی اس ایریا میں تعینات پٹرولنگ افسران نے کوششوں کے بعد زخمی بچے کو ڈھونڈ نکالا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ زونل کمانڈر ڈی آئی جی مسرور عالم کی ہدایات پر بچے کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ مل جانے پر ماں نے موٹروےپولیس کو دعائیں دیں۔

Watch Live Public News