چھتیس گڑھ (پبلک نیوز) چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کا بڑا حملہ، 5 بھارتی کمانڈو اہلکار ہلاک، نکسل علیحدگی پسندوں نے سی پی آر ایف اور ڈی آر جی کے دستے پر حملہ کیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق مرنے والے اہلکاروں کا تعلق سی پی آر ایف کے کوبرا کمانڈو یونٹ سے تھا۔ بیجا پور کے قریب جنگل میں ہونے والی جھڑپ میں کئی بھارتی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
بھارتی حکام کی جانب سے جوابی کارروائی میں 1 خاتون سمیت 2 نکسل علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔