سونے کی قیمت میں پھر تبدیلی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں پھر تبدیلی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے  ہوگئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 2577 ڈالر فی اونس ہے۔

Watch Live Public News