اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، مضبوط اور مستحکم معاشی ترقی کیلئے تشکیل نو کی گئی۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔ وزیر خزانہ اکنامک ایڈوائزری کونسل کے وائس چیئرمین ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق ای اے سی میں سرکاری ممبران کے ساتھ نجی شعبے کے ممبران بھی شامل ہوں گے۔ ای اے سی کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود میں اضافہ ہے۔