گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کو بعض اہم شخصیات کی شکایت پر ہٹایا گیا۔ اتحادی جماعت کی طرف سے شکایت کی جا رہی تھی کہ تعاون نہیں کر رہےوفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔