اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔بنچ میں چیف جسس۔ عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ عدالت نلے سپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی، سپریم کورٹ نے تمام فریقوں کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں امن و امان یقینی بنائے، تمام ریاستی اس ادارے کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھائیں۔ سیاسی صورتحال از خود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کل پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔