اسلام آباد: عمران خان اب وزیر اعظم نہیں رہے اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 25 وزرا اور 4 وزرائےمملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔تاہم عمران خان آرٹیکل 224 اے (4) کے تحت وزیراعظم رہیں گے۔ نگراں وزیراعظم کےتقررتک عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔ خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے صدر کی جانب سے منظور کرلیا گیا تھا۔