پی سی بی میں مزید تقرروتبادلے اور استعفوں کا امکان

پی سی بی میں مزید تقرروتبادلے اور استعفوں کا امکان
کیپشن: Possibility of more appointments, transfers and resignations in PCB

ویب ڈیسک: (شکیل خان) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک  مرتبہ پھر تبدیلی کی ہوا چل رہے ہے۔ جس کے تحت مزید تقررو تبادلے اور استعفوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہوگی۔ سجاد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے شعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے سے  تقررو تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔ شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹس کی وجہ سے خوش نہیں ہیں۔ چئیرمین محسن نقوی نے مس مہنجمنٹ پر زیرو ٹالرینس پالیسی کا پیغام سب کو پہنچا دیا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔