پنجاب:اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانےکافیصلہ

پنجاب:اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانےکافیصلہ
کیپشن: پنجاب:اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانےکافیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب میں گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا،محکمہ سکولزایجوکیشن نے7مئی تک اساتذہ کے کوائف کی درستگی کا حکم دیدیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اضلاع کی سطح پر درست کیا جائےگا، ضلع لاہورکے اساتذہ کا ڈیٹا 23اپریل، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد کے اساتذہ کے کوائف میں درستگی 16اپریل کو کی جائے گی۔

حافظ آباد اورجھنگ کے اساتذہ کا ڈیٹا 18 اپریل، ملتان اورمیانوالی میں اساتذہ کے کوائف 25اپریل،ساہیوال اورسرگودھا میں ڈیٹا 3 مئی،7مئی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی میں ڈیٹا تصحیح کی جائے گی۔

ڈائریکٹرمانیٹرنگ ملک غلام فرید نے کوائف میں درستگی کیلئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔

Watch Live Public News