ماں کا جھمکا نگلنے والے ڈیڑھ سالہ بچے کی حالت نازک،ڈاکٹرز نے جان کیسے بچائی؟

چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز نے ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچالی
کیپشن: Doctors at Children's Hospital saved the life of a one-and-a-half-year-old child

ویب ڈیسک: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز نے ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچا لی۔ سمن آباد کے رہائشی والدین کے ننھے بچے محمد نے والدہ کے کان کا جھمکا نگل لیا تھا۔

اسپتال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونے لگی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈاکٹر اور دیگر سٹاف نے بروقت اینڈو سکوپی کرکے بچے کے معدہ سے جھمکا نکالا۔ چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔