آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو افطار پر مدعو کرلیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو افطار پر مدعو کرلیا
کیپشن: Army Chief General Asim Munir invited Pakistan Cricket Team for Iftar

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کردیا جائے گا۔

7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے جب کہ 7 اپریل کی رات ہی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

Watch Live Public News