ویڈیو: مانیٹرنگ ٹیموں کا امتحانی مراکز پرچھاپہ، نقل کرتے امیدواروں کو رنگ ہاتھ پکڑ لیا

(ویب ڈیسک )   وزیر تعلیم رانا سکندر حیات   کا کہنا ہے کہ رنگ پور کے 2 اور بگا شیر  کے 1 سنٹر میں امیدوار کھلے عام نقل میں مصروف تھے۔

  وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیموں نے ڈی جی خان کے امتحانی مراکز کا دورہ  کیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ  مانیٹرنگ ٹیموں نے تین سنٹرز میں عملہ کی ملی بھگت سے نقل کرتے امیدوار پکڑ لئے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہرنگ پور کے 2 اور بگا شیرکے 1 سنٹر میں امیدوار کھلے عام نقل میں مصروف تھے۔   مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواروں کی جامہ تلاشی کے دوران پرچیاں اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے۔ گورنمٹ ہائی سکول خان پور بگا شیر، گورنمنٹ ہائی سکول رنگ پور اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج رنگ پور میں طلبہ کو سر عام پکڑا گیا ۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ  تینوں سنٹرز میں متعین امتحانی عملہ میں سے اکثر غیر حاضر بھی پائے گئے۔  عملہ کے بعض اراکین کی جگہ دیگر افراد بھی ڈیوٹی کرتے پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ  رنگ پور سنٹر میں مائیکرو فوٹو کاپیوں کے ذریعے کھلے عام نقل کی جا رہی تھی۔ 

وزیر تعلیم نے ملوث امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیس اور ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کردی، رانا سکندر حیات  نے نگران عملہ کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ 

انہوں نے کہا کہ  مانیٹرنگ ٹیم نے نگران عملہ کا ایک شخص گرفتار کروا دیا۔  بگا شیر سنٹر میں اسی سکول کے اساتذہ نگران کہ ڈیوٹی کرتے پائے گئے۔  امتحانی گتوں پر معاون پوائنٹس بھی لکھے پائے گئے۔ 

Watch Live Public News