عیدالفطر کے قریب آتے لاہوریوں کیلئےسی ٹی او کا سرپرائز

عیدالفطر کے قریب آتے لاہوریوں کیلئےسی ٹی او کا سرپرائز
کیپشن: CTO Lahore
سورس: web desk

ویب ڈیسک: عیدالفطر کے قریب آتے ہیں لاہور کی 62 مارکیٹوں، بازاروں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لئے 28 فوک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کے لئے اضافی 362 وارڈنز،37 انسپکٹرز، 45 پٹرولنگ افسران تعینات گئے ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لئے 28 فوک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤنز  کو تعینات کیا گیا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر  کا کہناتھاکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 62 سے زائد مارکیٹوں، بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعائت نہ برتی جائے۔ 

رانگ پارکنگ اور تجاوزات سڑک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے،سرکل افسران مارکیٹ انتظامیہ سےمل کر ٹریفک پلان یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News