شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی

شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی
اسلام آباد: (پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔ شہزاد اکبر نے سٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا۔ نذیر چوہان کی جانب سے شہزاد اکبر سے معافی مانگی گئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان برف پگھلنے لگی. آج نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے سماعت کی، شہزاد اکبر سے راضی نامہ کے بعد نذیر چوہان نے دوبارہ درخواست ضمانت داٸر کی ہے . عدالت میں شہزاد اکبر کا بیان حلفی پیش کر دیا گیا. شہزاد اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ نے بیان حلفی دے دیا، ہے کہ انھیں ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں .دوران سماعت ایڈیشنل سیشن نے کہا شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں جس پر شہزاد اکبر کے وکیل نے کہا کہ انکے موکل پیش نہیں ہو سکتے ، شہزاد اکبر کے وکیل نے فریقین میں صلح نامہ کی تصدیق کی. عدالت نے کہا شہزاد اکبر ایک نمائندہ مقرر کریں جو پیش ہو کر ملزم کو معافی دے. عدالت نے شہزاد اکبر کا مختار عام مقرر کرنے کیلئے مہلت دے دی. عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی. واضح رہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے ںذیر چوہان کا ایک خط بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس میں اقرار کیا گیا تھا کہ نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے. پی آئی سی میں زیر علاج ایم پی اے نذیر چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ختم نبوت سے متعلق شہزاد اکبر سے متعلق جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوگئی، اگر کسی بات سے شہزاد اکبر کا دل دکھا تو معذرت خواہ ہوں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔