کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 12 موبائل ہسپتالوں کو موبائل ویکسی نیشن سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سہولت شہر کے باشندوں تک پہنچ سکے گی اور لوگوں کو آسانی کے ساتھ ویکسین لگانے کے قابل بنائے گی۔ موبائل ویکسینیشن وین شہر بھر میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ ضلع جنوبی، مغرب اور مشرق کا احاطہ کیا جا سکے۔ جس میں 2 ویکسی نیشن وین ضلع وسطی کے لیے 3 ضلع ملیر کے لیے اور ایک کیماڑی کے لیے ہو گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں گھر گھر جا کر ویکسی نیشن لگانے کے لیے اعلان کیا گیا تھا۔