’سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی‘

’سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ شروع میں بینظیر سے میری دوستی تھی،نوازشریف کوبھی ذاتی طورپرجانتا تھا۔ جب پہلی دفعہ میں سیاست میں آیاتواکرام سہگل نےمجھےاپناگارڈفراہم کیا۔ سیاست میں آنےسےقبل ملکی سیاسی نظام کےبارےمیں زیادہ علم نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ اوائل میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے شمولیت کی دعوت دی۔ نوازشریف اورزرداری کوان کی کرپشن پرچیلنج کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ قومیں ہمیشہ ان کویاد رکھتی ہیں جوقوموں کیلئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں۔ ہمارےایمان کاحصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سےملتی ہے۔ سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی۔ کسی بھی بڑےکام اورمقصد کیلئےمثبت سوچ اہم کرداراداکرتی ہے۔ ایک بار پھر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 12موسم ہیں۔ سیاحت کیلئےکئی مقامات ہیں۔ پاکستان سیاحت سےبہت فائدہ اٹھاسکتاہے۔ انصاف کےبغیرکوئی معاشرہ نہیں چل سکتا۔ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہےوہ ممالک آگےنکل جاتےہیں۔ خطاب میں کہا کہ ایک خاص طبقےپرجب ہاتھ ڈالاجاتاہےتو حکومت کوگرانےکی دھمکی دیتاہے۔ ہرسال ایک ہزارارب ڈالرغریب ملکوں سےچوری ہوکرامیرملکوں میں جاتاہے۔ کفرکانظام چل سکتاہےلیکن ظلم اورناانصافی کانظام نہیں چل سکتا۔ دوخاندانوں نےملک کوبےدردی سے لوٹا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔