ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو حیران کن سہولت دیدی

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو حیران کن سہولت دیدی
ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سائن ان یا سائن اپ کرنے کے لیے کسی بھی جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے کی اب ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ صرف ایک قدم کی دوری پر سب کچھ بآسانی ہو سکے گا۔ ٹوئٹر کے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسانی کے ساتھ سائن ان کریں اور اپنی ٹائم لائن کو سکرول کرنا شروع کریں۔ اب، جب آپ لاگ ان یا سائن اپ کرنا چاہیں گے تو آپ کے پاس استعمال کرنے کا اختیار ہو گا۔ مزید لکھا گیا کہ ایپلی کیشن یا ویب سائٹ پر ٹوئٹر کو کھولتے یہں تو گوگل اکاؤنٹ کے ذریعہ سائن ان اور سائن اپ کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے آپ iOS پر آپ کی ایپل آئی ڈی کو بھی استعمال کر سکیں گے جبکہ ایپل آئی ویب سائٹ پر بہت جلد اس مقصد کے لیے استعمال ہو سکے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔