بڑھتی ہوئی شوگر سے پریشان ہیں؟ ان چیزوں کو خوراک میں شامل کریں

بڑھتی ہوئی شوگر سے پریشان ہیں؟ ان چیزوں کو خوراک میں شامل کریں
آج کے دور میں ذیابیطس کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے۔ ہم یہاں آپ کو بتائیں گے کہ کن چیزوں کے استعمال سے آپ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ ذیابیطس ایک جان لیوا مرض ہے اور آج کل یہ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے، اور اب تو کم عمر افراد میں بھی اس مرض کی شرح بڑھتی ہی جارہی ہے. اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے اہم وجہ خوراک میں بے احتیاطی ہے۔اسی لئے اس جان لیوا مرض سے بچائو کے لئے خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ذیابیطس کے مرض سے چھٹکارا پانے کے لئے آپ کو بس یہ 2 طریقے اپنانے چاہیں۔ پہلا یہ کہ ورزش کریں اور دوسرا اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ ایسی صورتحال میں ہم آپ کو یہاں بتائیں گے کہ کن چیزوں کے استعمال سے آپ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ بلڈ شوگر کی علامات میں پیاس زیادہ لگنا، پیشاب سے بدبو آنا، جلدی پیشاب آنا، تھکاوٹ اور سر درد شامل ہیں۔شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے ان چیزوں کا استعمال کریں۔ چنے کا استعمال کریں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے چنے کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چنے میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو جسم کے بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ صبح خالی پیٹ چنے کا استعمال کریں۔ سیب کا استعمال اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور اپنے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ 1 سیب کا استعمال کریں۔ سیب میں حل پذیر فائبر پیکٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو خون میں شکر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔