نواز شریف نے طلال چوہدری کی نااہلی ختم ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ طلال چوہدری نے جھوٹے مقدمات، نااہلیوں ، سزاؤں اور ظلم کو صبرو استقامت سے برداشت کیا، ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے۔طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 2, 2023
2017 کے…
لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ سابق حکومت نے پھلتے پھولتے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے کہ عوام کو دو وقت کی روٹی کو ترس گئی۔