ویب ڈیسک: معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
مدعی مقدمہ مصنف خلیل الرحمٰن قمر اپنے وکیل کے ہمراہ دہشتگردی عدالت پہنچے۔
دوران سماعت خلیل الرحمٰن قمر نے موقف اپنایا کہ مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے۔
بعدازاں عدالت نے مدعی مقدمہ خلیل الرحمٰن قمر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی۔