ویب ڈیسک: لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ، لوئر مال کے علاقہ میں چور شہری وزیر کی دکان کا صفایا کر گیا ۔
پبلک نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ،واردات یکم اگست کی صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب بوبی پلازہ میں ہوئی ،سی سی ٹی وی میں چور دکان میں داخل ہو کر سامان چیک کرتا نظر آتا ہے ۔
چور کیش کاؤنٹر سے ایک لاکھ روپے نقدی اور 2 موبائل فون چرا کر فرار ہو گیا ، لوئر مال پولیس نے متاثرہ دکاندار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ،سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔