ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے بادامی باغ میں خاتون پر سر عام بازار میں تشدد کرنے کرنے والے ملزم کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بازار میں اچانک سابقہ شوہر سے سامنا ہو گیا، سابقہ شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر سرِ عام تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا، خاتون کی 2 سال قبل اس شخص سے طلاق ہوچکی تھی، طلاق کے بعد بھی ملزم خاتون کو ہراساں اور دھمکاتا رہتا تھا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔