انجمن تاجران نعیم میر گروپ کا گڈز ٹرانسپورٹ احتجاج کی حمایت کا اعلان

انجمن تاجران نعیم میر گروپ کا گڈز ٹرانسپورٹ احتجاج کی حمایت کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) انجمن تاجران نعیم میرگروپ نے بھی منی مزدا اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے احتجاج اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا، مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ منی مزداایسوسی ایشن کیساتھ ملکر کر مارکیٹوں میں ہڑتال کرنا پڑی تو تاجر دریغ نہیں کریں گے۔

آل پاکستان انجمن تاجران مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر کی زیر صدارت فرنیچرمارکیٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریاض مغل، حافظ رضوان بٹ، جعفر حیسن ،عاصم قریشی، کاشف بٹ، محرم علی، حاجی جاوید ،غلام مرتضی، فاروق حفیظ، عمیر ریاض شریک ہوئے۔

انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ گڈز تاجر برادری ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبالت کی مکمل حمایت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ملکر پہیہ جام ہڑتال کرنا پڑی تو ضرور کریں گے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میر نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے۔تاجران ملک کا پہیہ جام کرکے حکومت کا نا طقہ بند کردیں گے، نعیم میر نے کہا کہ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔