کراچی (پبلک نیوز) پاکستان میں معاشی اعشاریئے بہتر ہونے لگے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوگیا۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ انٹربینک میں ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھرنے کی ٹھان لی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر سے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھی گئی ہے۔ موجودہ قیمت بڑھنے سے انٹر بینک میں پہلے ڈالر 160.16 پر تھا جو اب مہنگا ہونے کے بعد گزشتہ سے بڑھ کر 160.21 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب معاشی حوالے سے اچھا رجحان بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوگیا۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد 100 انڈیکس 46743 پر پہنچ گیا۔