سورج غروب اور طلوع ہوتے وقت سرخ کیوں نظر آتا ہے؟

سورج غروب اور طلوع ہوتے وقت سرخ کیوں نظر آتا ہے؟

پبلک نیوز: فوٹوگرافی کے شوقین طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کی تصویریں کلک کرنا پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ اس وقت سورج سرخ ہو جاتا ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سورج کے اس سرخ رنگ کے پیچھے سائنس کیا ہے؟

اس سائنسی عمل کا راز Rayleigh Scattering میں پوشیدہ ہے، 19ویں صدی میں برطانوی سائنسدان لارڈ Rayleigh وہ پہلا شخص تھا جس نے Light Scattering کا بتایا۔ یہ عمل اس وقت ہوتا ہے جب سورج کی روشنی زمین کی فضا میں داخل ہوتی ہے اور پھر دھول اور مٹی کے ذرات سے ٹکرا کر پھیلنے لگتی ہے، لیکن طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت ایسا نہیں ہوتا۔

سورج کی کرنوں میں 7 سات رنگ ہوتے ہیں جن سے قوس قزح یا وِبگیور بنتا ہے۔ اس کے رنگ جامنی، انڈگو، نیلا، سبز، پیلا، نارنجی اور سرخ ہیں۔ اس میں سرخ رنگ کی ویو لینتھ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سرخ رنگ کو سب سے زیادہ فاصلے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب سورج طلوع ہوتا ہے یا غروب ہوتا ہے تو یہ ہماری آنکھوں سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے اس لیے اس کا سرخ رنگ ہمیں واضح طور پر نظر آتا ہے جب کہ باقی 6 رنگ فاصلے کی وجہ سے نظر نہیں آتے۔

جب سورج چمک رہا ہوتا ہے تو بارش ہوتی ہے، بارش کے قطرے آسمان میں ایک قدرتی پرزم بناتے ہیں، جس کی وجہ سے روشنی کے بکھرنے کا عمل ہوتا ہے اور ایک قوس قزح بنتی ہے۔ اس میں بھی سات رنگوں میں سے زیادہ ویو لینتھ ہونے کی وجہ سے سرخ رنگ سب سے اوپر نظر آتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔