پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے کتاب تیار کر لی گئی۔ کتاب میں شعبہ جاتی بنیادوں پر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حامل شعبوں اور حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات موجود ہیں۔ پاکستانی وفد کے ارکان دورہ چین پر یہ کتاب چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پیش کریں گے۔ اس کتاب کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے کتاب پیش کی جائے گی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تیار کی گئی پچ بک میں سیکٹر وائز تفصیلات شامل کی گئی ہیں. کتاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حامل شعبوں اور حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں فراہم کی جانے والی تفصیلات موجود ہیں۔