حویلی کہوٹہ میں بارش اور برفباری، لوگ گھروں میں محصور

حویلی کہوٹہ میں بارش اور برفباری، لوگ گھروں میں محصور
پبلک نیوز: حویلی کہوٹہ شہر اورگردو نواح میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری۔ ہر طرف دھند اور بادلوں کا راج برفباری کے باعث سردی سردی کی لہر برقرار، لوگ گھروں میں محصور بالائی علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق حویلی کہوٹہ اور گردو نواح میں ایک بار پھر بارش جبکہ بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ خرابی موسم کے باعث شدید سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ہر طرف دھند اور بادلوں کا راج ہے بالائی علاقوں میں جہاں پہلے سے برف موجود ہے وہاں مزید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یونین کونسل بھیڈی کا راستہ ایک ماہ تین دن سے مسلسل بند ہے سابق سئنیر وزیر چوہدری محمد عزیز، شجاع خورشید راٹھور ممبر کشمیر کونسل ۔طارق سعید ممبر کشمیر کونسل نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ بھیڈی کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور بھیڈی سڑک کو ہنگامی بنیادوں پہ کھولا جائے۔ ڈاکٹر اور ادویات مہیا کی جائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔