عمران خان کا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اے پی سی میں عدم شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑ کی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھا جا سکتا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کے انعقاد سے متعلق ابہام پیدا کر رہی ہے، گورنر ز الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ، ملک کے 22 کروڑ عوام کسی کو اپنا حق چھننےکی اجازت نہیں دیں گے، بروز جمعرات تک الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔